ایمانداری اورعہدوفا کا صلہ ،سندھ نہیں پوراپاکستان :وزیراعظم کاکلیم امام کوسیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول لگانےکافیصلہ

اسلام آباد:ایمانداری اورعہدوفا کا صلہ ،سندھ نہیں پوراپاکستان :وزیراعظم کاکلیم امام کوسیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول لگانےکافیصلہ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کلیم امام کی ملاقات ہوئی ہے جس کےدوران وزیراعظم کی جانب سےانسپیکٹر جنرل کلیم امام کو سیکریٹری نارکوٹکس لگانےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے اپنے اوپر لگے الزامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ میں نےاپنا کام نیک نیتی سے کیا میرا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے، ملک کا ملازم ہو، آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوں۔وزیراعظم نے آئی جی کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا عندیہ دیاتھاانہیں سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول لگائے جانےکا امکان ظاہرکیاتھا۔

ذرائع نےمزید بتایا ہے کہ سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن امجد جاوید سلیمی 2 روز بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی آج آئی جی سندھ کلیم امام سے ملاقات کے دوران انہیں سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی بلاواسطہ ذمہ داری دینے کا ذکر ہوا ہے۔ وفاق کی یہ کوشش بیورو کریسی سے تعلقات استوار رکھنے کی کوششوں کا تسلسل ہے، وفاقی حکومت کلیدی عہدوں پر تعینات بیورو کریٹس کے معاملات میں محتاط ہے۔

Comments are closed.