امام و خطیب بیت المقدس کو اسرائیل نے گرفتار کر لیا

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امام و خطیب بیت المقدس کو اسرائیل نے گرفتار کر لیا

بوڑھی ہڈیوں کا ایک اور امتحان،امام و خطیب مسجد اقصی ڈاکٹر عکرمہ سعید صبری کو گرفتار کرلیا گیا ،ان کے بیٹے نے بتایا ہے کہ انھیں شدید بخار ہے

قابض صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے گذشتہ شب تفتیشی کتوں کے ہمراہ مسجد اقصٰی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا۔ قابض فوج نے انہیں ان کے مسجد اقصیٰ کھولنے سے متعلق بیان پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اور انہیں گرفتار کر کے ساتھ لے گئے،

خبر رساں ادارے کے مطابق امام و خطیب بیت المقدس شیخ عکرمہ صبری کی اہلیہ نائیلہ صبری کا کہنا تھا کہ اچانک اسرائیلی سی آئی ڈی کے کئی افسران اور پولیس اہلکار گھر میں گھس آئے. انہوں نے شیخ عکرمہ کی حیثیت اور عمر کا لحاظ کیے بغیرانہیں گرفتار کرنے کے لیے عام لباس پہننے کا حکم دیا.دو ہفتے قبل بھی اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا تھا. اسرائیلی افسران نے دھمکی دی تھی کہ مسجد اقصی سے متعلق کوئی بھی بیان دیں گے اس پر ان کی گرفت ہوگی.

القدس نیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری مسجد اقصی کے دروازے نمازیوں کے لیے کھولنے کی بنا پر کی گئی ہے

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور نمازیوں کو مہلک وائرس سے بچانے کے لیے مسجد اقصی بند کردی گئی تھی تا ہم 31 مئی سے مسجد اقصیٰ کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا.

ویرانی اوردکھ کےسائے میں مسجد اقصیٰ اورالقدس میں ماہ صیام کا پہلا جمعہ

Leave a reply