ایمان علی اور فیروز خان ٹچ بٹن کی پرموشن سے غائب

0
142

ایمان علی اور فیروز خان جو کہ فلم ٹچ بٹن میں مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں وہ دونوں فلم کی پرموشن سے غائب ہیں. ایمان علی کراچی میں ایک آدھ جگہ فلم کی پرموشن کے لئے دکھائی دیں‌ لیکن وہ اس کے بعد فلم کی پرموشن سے مکمل غائب ہیں. فیروز خان تو مکمل طور پر اس فلم کی پرموشن سے غائب ہیں اور وہ تو کہیں کسی پلیٹ فارم پر اس فلم کی بات کرتے ہوئے بھی دکھائی نہیں دے رہے . ایمان علی نے تو ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فلم میں‌کام کرنا تھا کر لیا اس کے علاوہ میں کسی سے زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتی.

ایمان علی کے اس بیان کے بعد ان پر کافی تنقید کی جا رہی ہے. دوسری طرف ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے فیروز خان اس فلم کو اون نہیں کر رہے کیونکہ وہ اپنے گھریلو معاملے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں گمان یہ کیا جا رہا ہے کہ جیسے وہ اس لئے فلم کی پرموشن کا حصہ نہیں بن رہے کیونکہ وہ جہان بھی جائیں گے ان سے انکے ذاتی معاملے کے ھوالے سے پوچھ گچھ ہو گی اور سوال ہوں گے جن کے شاید وہ جواب دینا نہیں چاہتے. یوں فلم ٹچ بٹن کی پرموشن اکیلے عروہ اور فرحان ہی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں.

Leave a reply