عیدی میں جو پیسے ملتے امی لے لیتیں ایمان علی

0
45

اداکارہ ایمان علی نے ھال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر کو ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی بچپن کی عید کیسی ہوتی تھی. ایمان علی نے کہا کہ عید کی ہمیں بہت ایکسائٹمنٹ ہوتی تھی کیونکہ نئے نئے کپڑے پہننے ہوتے تھے اور پھر رشتہ داروں سے عیدی ملنی ہوتی تھی ، امی نئے کپڑے پہنا کر اور اچھے بال بنا کر ہمیں گھر کے قریب میں جو سٹور ہوتا تھا وہاں لیجاتیں اور پوچھا کرتی کہ کھانے میں کیا چاہیے کتنی آئس کریم چاہیے کتنی کینڈیز چاہیں. پھر ہمارے رشتہ دار ہم سے ملتے اور ہمیں پیسوں کی صورت میں جو عیدی دیتے وہ امی

رکھ لیا کرتی تھیں اور وہ عید ہمیں کبھی دوبارہ واپس نہیں ملی. ایمان علی نے کہاکہ میں عید پورے اہتمام سے مناتی ہوں سارا سال کسی سے مل سکوں یا نہ مل سکوں لیکن عید پر اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے ضرور ملتی ہوں. ایمان علی نے کہا کہ بچپن کی عیدیں یقینا یادگار تھیں ، وہ بے فکری کی عیدیں تھیں لیکن جیسے جیسے بڑے ہوتے گئے ذمہ داریاں بڑھتی گئیں لیکن آج بھی عید اچھی گزرتی ہے.

Leave a reply