سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی ایمان علی کا شمار ملک کی بہترین اور نامور ماڈلز میں ہوتا ہے. سپر ماڈل ایمان علی نے ماڈلنگ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد کیا رخ اداکاری کا . انہوں نے چند ایک فلموں میں اداکاری کی ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا. ایمان علی کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں. ایمان بہت کم ایونٹس میں بھی شرکت کرتی ہیں.لیکن حال ہی میں انہوں نے شرکت کی فلم ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ میں. ایمان علی نے ساڑھی پہن رکھی تھی بہت ہی خوبصورت اور دلکش لگ رہی تھیں. اس ایونٹ کی ایمان علی کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جا رہا ہے . مداح ایمان علی کو ایک عرصے کے بعد دیکھ کر کافی

خوش ہیں. ایمان علی فلم ٹچ بٹن میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں. یاد رہے کہ ایمان علی نے ماڈلنگ میں بھی چند ایک لوگوں کے ساتھ زیادہ کام کیا جس میں اطہر شہزاد کا نام قابل ہے. ایمان علی اپنی مزاج کی بندی ہیں ان کا دل کرتا ہے تووہ کام کرتی ہیں. تاہم ان کے مداح ان کو نہ صرف فلموں بلکہ ڈراموں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں. فلم ٹچ بٹن میں ان کو دیکھنے کے لئے ان کے مداح کافی بےتاب نظر آتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ایمان علی کی فلم شائقین کو کتنا متاثر کرتی ہے.

Shares: