ماڈلنگ سے شہرت سیمٹنے والی ایمان علی اب فلم ٹچ بٹن میں نظر آرپہی ہیں . ایمان علی نے ماڈلنگ کے بعد فلموں اور ڈراموں میں کا رخ کیا، یہاں بھی انہیں بےپناہ عزت اور شہرت ملی. ایمان علی کافی عرصے کے بعد کسی پراجیکٹ میں‌نظر آرہی ہیں اور وہ پراجیکٹ ہے فلم ٹچ بٹن. فلم ٹچ بٹن کو اداکارہ عروہ حسین نے پرڈیوس کیا ہے. فلم میں ایمان علی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں. ایمان علی اسی فلم کے سلسلے میں آج کل پرموشنز میں مصروف ہیں. ایمان علی نے پرموشن کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں کم کم اس لئے نظر آتی ہوں کیونکہ میں‌کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں. ایمان علی نے کہا کہ بہت عرصے کے بعد مجھے ایک ایسی فلم اور پراجیکٹ آفر ہوا تھا جس میں مجھے لگا کہ نہ صرف

کام کرنے کا مارجن ہے بلکہ کردار بھی ہٹ کر ہے. ایمان علی نے کہا کہ میرا کردار سب کو بہت پسند آئیگا. میں نے روٹین سے ہٹ کر کام کرنے کی کوشش کی ہے. ایمان علی نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت زیادہ محبت دی. چاہے میں نے ماڈلنگ کی یا فلم ڈرامہ ہر پلیٹ فارم پر میرے چاہنے والوں نے میرا ساتھ دیا مجھے بہت زیادہ پیار دیا ان کے پیار کی وجہ سے میرے حوصلے بلند ہوئے اور میں نے بہتر سے بہترین کام کرنے کی کوشش کی .

Shares: