ایمان علی اور ابرار الحق 1999 میں ”سانوں تیرے نال پیار ہو گیا” میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ، اس وڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ، ایمان علی کے ساتھ اس میںمیکال ذوالفقار بھی دکھائی دئیے تھے. ایمان علی کے بارے میںکہا جا رہا ہے کہ ایک بار پھر وہ معروف گلوکار ابرار الحق کے گیت کی وڈیو میں نظر آئیں گی. تفصیلات کے مطابق گانا "رانو” کے لیے دونوں ایک بار دوبارہ اکٹھے ہونے والے ہیں، جس میں ایمان چندی گڑھ (بھارتی پنجاب) سے رانو کا کردار ادا کریں گی۔ اس گانے کی ہدایت کاری اسدممتاز کریں گے اور اس کی شوٹنگ ستمبر میں لاہور میں کی جائے گی۔
کہا جا رہا ہے کہ” ایمان علی نے اس گانے کی وڈیو کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے”.ایمان علی ایک خوبصورت ماڈل و اداکارہ ہیں وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، دوسری طرف ابرار الحق آج کل سیاست سے کنارہ کشی کئے ہوئے ہیں لہذا وہ اب میوزک پر توجہ دے رہے ہیں. یاد رہے کہ ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف جوائن کی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل روتے ہوئے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا.








