ایمان علی جو کہ سینئر ایکٹر عابد علی کی بیٹی ہیں انہوں نے ماڈلنگ سے اپنے شوبز کیرئیر کی شروعات کی. انہوں نے پاکستان کی نمبر ون ماڈل ہونے کا خطاب پایا، نہایت ہی خوبصورت اس ماڈل کو اداکاری کی آفرز بھی آئیں تو انہوں نے اداکاری بھی کی. اداکاری کے میدان میں بھی ان کو بہت سراہا گیا. لیکن ایمان علی کوئی پروگرام ہوسٹ کرتے ہوئے کیوں دکھائی نہیں دیتیں ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پروگرام ہوسٹ نہیں بننا چاہتی ، کیونکہ پروگرام ہوسٹ بن کر لوگوں کی جھوٹی تعریف کرنی پڑتی ہے.اور میں

جھوٹی تعریف نہیں کر سکتی ، ہر بار کوئی نہ کوئی مہمان ہوتا ہے لیکن بعض اوقات جس مہمان کو بلایا ہوتا ہے وہ اس قابل نہیں ہوتا کہ اسکی اتنی تعریف کی جائے لیکن پروگرام ہوسٹ کو کرنی پڑتی ہے. لہذا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ میں پروگرام ہوسٹ بنوں. ایمان علی نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ میں شاید باتیں اتنی اچھی نہیں کرتی لیکن میں دل کی بہت اچھی انسان ہوں اور بطور انسان میں جیسی ہوں مجھے اس پر فخر ہے. میں نے کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کوئی مجھ سے ناراض نہ ہو.

Shares: