انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،

ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر پیر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی،اسلام آباد بار کے صدر قیصر امام اور سیکرٹری اسد نوید بھٹی کی استدعا پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ایڈوکیٹ ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت کی جانب سے تاریخ پیر سے تبدیل کرکے کل ہفتہ کے روز کر دی گئی،عدالت نے پولیس سے کل دلائل طلب کر لئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ” خاتون ہونے کی بنا پر ایمان مزاری کی درخواست ضمانت کل کے لیے رکھ رہے ہیں انکو تھانہ ویمن میں ہی رکھا جائے ”

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو دیگر مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 4 ستمبر تک صوبوں میں درج ایمان مزاری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،

اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری،ایمان مزاری نے عدالت سے کیا رجوع
اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،ایمان مزاری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں، ایمان مزاری مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو بھی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے،عدالت ایمان مزاری کیخلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

واضح رہے کہ ایمان مزاری کو ایک اور مقدمہ میں جیل کے باہر سے گرفتارکیا گیا،ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا اسلام آباد پولیس ایمان مزاری کو لے کر روانہ ہو گئی

ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

Shares: