ایمان مزاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو کھری کھری سنادی
شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کی مرکزی رہنما شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو کھری کھری سناتےہوئےکہا ہے کہ براہ کرم مجھے نہ سکھائیں کیونکہ آپ کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر شیری مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کی اور ساتھ ہی کپتان کےساتھی ڈاکٹر ارسلان کو بھی اۤڑے ہاتھوں لیا۔
بعد بھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے کہ عمران خان پر کب تنقید کی جائے؟ چار سال تک، آپ کے عظیم لیڈر نے ہر ممکن کوشش کی کہ وہی کیا جائے جس کی آج وہ مذمت کر رہے ہیں۔ براہ کرم مجھے نہ سکھائیں کیونکہ آپ کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کچھ اہم اسباق سیکھیں اپنی
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) February 23, 2023
ایمان مزاری نےلکھا کہ اپنے حامیوں کو جیل بھیجنا جبکہ آپ خود محفوظ ہیں نہ صرف بزدلانہ عمل ہے بلکہ قابل مذمت ہے، عمران خان کی سیاست نے اپنے ہی حامیوں کا استحصال کیا ہے۔ مزید کہا کہ ایک منافق جو اپنے ہی لوگوں سے قربانیاں مانگتا جارہا ہے جبکہ خود ایک دن بھی جیل جانے کے لیے تیار نہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے ٹویٹ میں اپنے قائد عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔
انھوں نے کہا تھا کہ جس نے ایک دن بھی پاکستان سے جانے کا نہ سوچا۔ جس پر 50 سے اوپر سیاسی مقدمات بنائے گئے، قاتلانہ حملہ کیا گیا اور پھر بھی زخمی حالت میں لانگ مارچ میں شرکت کی، عدالت کی پیشی میں حاضری بھی دی۔ ڈاکٹر ارسلان نے جیل بھرو تحریک میں عمران خان پر کی جانےوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ تنقید وہاں کریں جہاں بنتی ہو ، ایک چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے انسان پر آپکی تنقید بلاوجہ ہے۔
جس نے ایک دن بھی پاکستان سے جانے کا نہ سو چا۔ جس پر 50 سے اوپر سیاسی مقدمات بنائے گئے، قاتلانہ حملہ کیا گیا اور پھر بھی زخمی حالت میں لانگ مارچ میں شرکت کی، عدالت کی پیشی میں حاضری بھی دی۔ تنقید کریں پر وہاں جہاں بنتی ہو ، ایک چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے انسان پر آپکی تنقید بلاوجہ ہے
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) February 23, 2023
شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پارٹی قائد عمران خان پر تنقید ڈاکٹر ارسلان سے ہضم نہیں ہوئی، اس کےبعد ایمان زینب نے پی ٹی اۤئی قیادت پر کی جانے والی تنقید کو دہرایا جبکہ ایمان مزاری نے لکھا کہ غلطیوں سے، اپنی رائے کو بہت واضح کر دیا ہے لیکن چونکہ یہ آپ سے ہضم نہیں ہوی دہرا دیتی ہوں، اپنے کارکنان کا استحصال کرنے کی سیاست اور خود گرفتاری نہ دینا ، قابل شرم عمل ہے۔