دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے اعلان پر آئی ایم ایف کا خیر مقدم

0
48

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کیا ہے

آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان نیھتن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف سٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے پالیسیز پر عمل درآمد کی کوششوں میں مدد کیلئے خاطر خواہ مالی اعانت کے حصول کی ضرورت پر بھی اتفاق ہوا ہے آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور ادارہ جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل کی راہ ہموار ہو

واضح رہے کہ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں، چینی بینک انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک (آئی سی بی سی) سے رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی بی سی نےمجموعی طور پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک سے کمرشل قرض کے طور پر ملی ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواے ای کے حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ مالی معاونت کی تصدیق کردی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان یو اے ای سے مذکورہ ڈیپازٹس کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات کی تیاری میں مصروف ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی تصدیق ہوچکی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جلد سٹاف سطح کا معاہدہ ہوجائے گا ، گذشتہ روز اہم ورچوئل اجلاس میں اسحاق ڈار شریک ہوئے اور وزارت خزانہ، اقتصادی امورکے سیکرٹریز، گورنر سٹیٹ بینک واشنگٹن میں اجلاس میں شریک تھے ،اس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اوراصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کی یقین دہائی کرائی گئی

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سےاسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے ،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکی فنانسگ اگلے ہفتے متوقع ہے سعودی عرب سے تصدیق کے بعد بیرونی فنانسگ کی شرائط پوری ہوجائیں گی

پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی نئی ویڈیو،تہلکہ خیز انکشافات

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

 پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

Leave a reply