پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری،پی ڈی ایم اے

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 275 میڈیکل اور 295 ریلیف کیمپس لگائے گئے
0
29

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے،جبکہ پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا اورآزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں آندھی چلنے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

اسلام آباد، خضدار، ژوب اورگردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش متوقع ہےسرگودھا،فیصل آباد،جھنگ،بھکر،لیہ،راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال، مری،ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جانبحق

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ مون سون کے دوران پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 275 میڈیکل اور 295 ریلیف کیمپس لگائے گئے،مختلف اضلاع میں سیلاب میں پھنسے ہزاروں افراد کی جان بچائی-

ڈی جی خان میں 1923، قصور 7039، مظفرگڑھ 2124، اوکاڑہ 4259، وہاڑی 100، نارووال 523 اور ننکانہ میں 454 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا مون سون سیزن میں 60 ہزار افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئی، چنیوٹ میں 40 کے قریب خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔

ورلڈ کپ سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آتشزدگی،کرکٹرز کا سامان جل کر …

Leave a reply