اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جانبحق

کشتی پر تین بچوں سمیت 45 افراد سوار تھے
0
37

اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی تیونس سے اٹلی جا رہی تھی کہ لامپیڈوسا جزیرے کے قریب ڈوب گئی ، 4 افراد کو بچا لیا گیا ، حکام کےمطابق بچ جانےوالےافراد نے بتایاکہ کشتی پر تین بچوں سمیت 45 افراد سوار تھےزندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی جمعرات کی صبح تیونس سے روانہ ہوئی تھی تاہم کچھ گھنٹوں بعد ایک بڑی لہر کی زد میں آکر ڈوب گئی کشتی پر سوار مسافروں میں سے صرف ان کے پاس لائف جیکٹس موجود تھیں اور وہ ان لائف جیکٹس کے سہارے زندہ بچے رہے۔

واضح رہے کہ جون میں یونان کے قریب بحیرہ روم میں تقریباً 400 پاکستانیوں سمیت 800 تارکین وطن کو لے کر جانے والی کشتی ڈوب گئی تھی جن میں سے محض 104 افراد کو زندہ ریسکیو کیا جاسکا تھا جب کہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

ورلڈ کپ سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آتشزدگی،کرکٹرز کا سامان جل کر …

دریں اثنا سپین کے کینری جزائر کی طرف جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی سپین کے حکام کا کہنا تھا کہ کشتی پر 59 افراد سوار تھے، 24 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ایک بچے کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی علاوہ ازیں یورپ جانے والے 52پاکستانی ایران میں گرفتار کر لئے گئےتھے ایرانی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا تھا ڈی پورٹ ہونے والے نوجوان بہترروزگار کی تلاش میں یورپ اور یونان جانا چاہتے تھے۔

سعودی عرب کے سفارتخانے کا تہران میں سات سال بعد دوبارہ کام کا آغاز

Leave a reply