پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری:آئی ایم ایف کے ساتھ ساتھ بلاول اور شہبازشریف کا بھی شکریہ

ےاسلام آباد:آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری:عالمی ادارے کے ساتھ ساتھ بلاول اور شہبازشریف کا بھی شکریہ:وزیرخزانہ نے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

 

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی ٹوئٹ کیا کہ الحمدللّٰہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے،آئی ایم ایف کی قسط سےمعیشت میں بہتری آئےگی اس کامیابی میں بلاول اورشہبازشریف کی خاموش حمایت کےشکرگزار ہیں بلاول اورشہبازشریف نے اپنے اپنے سینیٹرز کو غیرحاضر رکھا تا کہ بل پاس ہوں۔

 

 

شہبازگل نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی صاحب کابھی شکریہ، ان کی اطلاع کیلئےعرض ہےعمران خان نے این آراو پھر بھی نہیں دینا۔
فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی ۔

Comments are closed.