آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کا آج حتمی دن ، ادارے نے کیاا کہا اہم خبر

آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آج آخری دن ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کے پاکستان حکام سے اقتصادی صورتحال پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان نے بانڈز جاری کرنے کیلئے ضمانت دینے کی شرط ختم کرنے کی بات کی ہے اوررواں سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کے 5500 ارب روپے کے ہدف پر نظر ثانی بھی چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے مالیاتی اہداف پر نظر ثانی کے مطالبات پر اپنا ردعمل جلد دے گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو آئی ایم ایف پیکیج سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

آئی ایم ایف کو بتایا گیا پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی ٹیکس وصولیوں میں بہتری آرہی ہے اور ٹیکس فائلرز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہورہا ہے ۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کو آئی ایم ایف پروگرام سے الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جاری کرنے کے لیے پابندی ختم کی جائے۔

Shares: