آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لا کر مستحکم گروتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔
0
55
IMF

عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف نے پاکستان سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانے کا مطالبہ کردیا ہے اور آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے ایک بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لا کر مستحکم گروتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔

جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے، ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو سکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں آئی ایم ایف معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے تاکہ مزید بہتری لائی جاسکے۔

یاد رہے گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا اور ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراچکے ہیں۔
جبکہ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے 20 لاکھ سے تجاوز کرنےکا امکان ہے۔ تاہم حکام کے مطابق متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دی جاسکتی ہے، ٹیکس دہندہ کی جانب سے درخواست دینے پر 15 روز اضافی دیے جاسکتے ہیں۔

Leave a reply