سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی، اس شخص نے اتنی غلطیاں کیں جس کے ڈپریشن میں اس نے 9 مئی کا پلان بنایا، اس نے ریاست کو للکارا اس نے دشمنوں کی طرح کردار ادا کیا، اس شخص نے دفاع کے ضامن ادارے کو للکارا-
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کا تقریباً آغاز ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گاہم نے نہایت ہی مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ہمارے پاس چوائس تھی کہ فوری حکومت سنبھالتے ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے، اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا، ایک ماہ کے اندر اسمبلی مدت پوری کرکے تحلیل ہو جائے گی۔
خاکروب کی معمولی غلطی سے امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق ضائع
انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں ارب روپے کی بجلی، گیس اور ٹیکس چوری ہوتا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک معاشی طور پر دربدر ہوتا رہےگا، ایسے ایسے شہر ہیں جہاں 82 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے سیاسی غلطیوں کی اس نے قیمت ادا کی اور حکومت چلی گئی، سیاست دانوں نے بےشمار غلطیاں کیں، اسٹیبلشمنٹ نے بھی غلطیاں کیں لیکن کسی پارٹی کا کوئی ورکر مفرور ہوتے نہیں دیکھا جس طرح ان کے لیڈران مفرور ہوئے، سیاسی ورکر عزت آبرو سے گرفتار ہوتا ہے تو اس کی چادر چار دیواری کا تقدس بھی رہتا ہے۔