آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ.

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر پر امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات کی ہے اور اب وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکی سفیر سے معاہدے پر بات کریں گے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع بتاتے ہیں کہ امریکا سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران معاہدے کا امکان ہے، آج بھی آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط منواکر دوبارہ اسٹاف لیول معاہدے میں بلاوجہ تاخیر کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے اور کئی محاصل میں اضافہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان سنگین اہمیت کے حامل معاشی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے اور امریکا چاہتا ہےکہ پاکستان کو مشکل وقت سے نکلنے کا کوئی راستہ ملے لہٰذا پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر تمام شعبوں میں حل نکالنے کے لیے کام کررہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے، حال ہی میں واشنگٹن میں اعلیٰ سطح تجارت و سرمایہ کاری کے مذاکرات مکمل کیے، رواں ہفتے سینئر سطح کے توانائی، سکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات ہورہے ہیں، یہ مذاکرات جنیوا مذاکرات کا فالو اپ ہیں۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح انسانی حقوق کے چیلنجز سے نبردآزما ہے، پاکستان کو ان الزامات کو ڈیل کرنا ہوگا۔ امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ اب بھی شراکت دار ہیں، سکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی معاونت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Shares: