عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ اس کا پروگرام معطل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے چھٹے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا –

سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پرآرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ

https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1488928059562545159?s=20&t=2uumzh2glpNjCZY-pcFQuA
2 فروری کو کی گئی ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے لیے امدادی پروگرام کے تحت رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

شوکت ترین کی ٹویٹ کو وزارت خزانہ کے سرکاری اکاؤنٹ سے بھی شئیر کیا گیا تھا تاہم اب تحریک انصاف حکومت کے ختم ہونے کے بعد سے آئی ایم ایف کے پاکستان کے لیے پروگرام کی معطلی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں اب اس سلسلے میں عالمی مالیاتی ادارے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

قوم راشن پرست یا آپ شہرت پرست ؟؟ ازقلم:غنی محمود قصوری

آئی ایم ایف کے مطابق نئی حکومت بننےکے بعد قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ اس کا پاکستان کے لیے اپنا قرض پروگرام معطل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، مجوزہ نئی حکومت کےساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے قرضے کی اس قسط کا اجرا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے منی بجٹ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے متعلق بل پارلیمان سے منظور کروانے کے فوراً بعد کیا تھا۔

نگران وزیراعظم کون؟ تحریک انصاف نام سامنے لے آئی

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اہنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔ اس قرضے کی میعاد تین سال تھی اور قرضہ منظور ہوتے ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کر دیے گئے تھے۔

اس وقت آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہمارے قرضے کا مقصد انتظامیہ کے معاشی اصلاحات کے پروگرام کو تقویت دینا ہے۔

آئی ایم ایف نے قرضے کے اجرا کو سخت معاشی اصلاحات اور سہ ماہی بنیادوں پر پاکستان کی کارکردگی کے جائزے سے مشروط کیا تھا اس پروگرام کے تحت اب تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی کل امداد کا تخمینہ تین ارب ڈالر ہو چکا ہے۔

فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

Shares: