عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے ایک بھارتی صحافی کے اشتعال انگیز سوال کا جواب دے کر اسے نیوز کانفرنس میں شرمندہ کر دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق صحافی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پیسہ سرحد پار دہشت گردی میں استعمال کر سکتا ہے۔جولی کوزیک نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کو دیا گیا قرض صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کیلئے ہے، یہ رقم کسی بھی صورت حکومت پاکستان کے بجٹ یا کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام کے تمام اہداف اور شرائط پوری کر دی ہیں، اور اسی بنیاد پر 9 مئی کو ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ مکمل طور پر میرٹ پر کیا گیا۔

ترجمان نے زور دیا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی واضح شرط ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک سے قرض حاصل نہیں کر سکتی، اور اس وقت حکومت کی باروئنگ زیرو ہے۔اس موقع پر ترجمان سے پوچھا گیا کہ اگر بھارت کے نمائندے نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے استعفیٰ دیا ہے تو کیا اس کا کوئی اثر پڑے گا؟ جولی کوزیک نے واضح کیا کہ بورڈ میں کسی رکن کا تقرر یا استعفیٰ متعلقہ ملک کا داخلی معاملہ ہے، اس سے آئی ایم ایف کے فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان نے ستمبر 2024 تک معاشی اصلاحات کے کئی اہداف مکمل کرنے ہیں، جن میں سپر ٹیکس میں نرمی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ممکنہ ریلیف پر مذاکرات جاری ہیں۔

جرمنی، ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 12 افراد زخمی، 39 سالہ خاتون گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ: سعودی مسافر کو تھپڑ مارنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

اسلام آباد ایئرپورٹ: سعودی مسافر کو تھپڑ مارنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار مثال، بھارتی مسلم خاندان نے ہندو شادی بچا لی

Shares: