آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات آج سے شروع

آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ عالمی بینک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ آج عہدے کا حلف اٹھانے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل میٹنگ میں آن لائن شریک ہوں گے۔

عمران خان کی آئین شکنی ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کر دیا

آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات آئندہ بجٹ پر ہوں گے جس میں آئی ایم ایف کو 7 ہزار ارب ٹیکس وصولی سے آگاہ کیا جائے گا اور اخراجات سے متعلق معاملات پر بات ہوگی۔

آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات ساتویں قسط کے لیے ہو رہے ہیں جس میں پاکستان کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانےکی شرط پر رعایت مانگی جائےگی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے اور اجلاس کی کامیابی پر پاکستان آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالرحاصل کرسکےگا۔

منحرف ہونا اتنا بڑا جرم ہےتو وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی؟،سپریم کورٹ

قبل ازیں نئی حکومت بننے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ادارے کا کہنا تھا کہ مجوزہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں نئی حکومت بننےکے بعد قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ اس کا پاکستان کے لیے اپنا قرض پروگرام معطل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، مجوزہ نئی حکومت کےساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

Comments are closed.