پاکستانی شہریوں کی آمد پرپابندی ختم؟عمان کا اہم اعلان

0
45

مسقط:پاکستانی شہریوں کی آمد پر پابندی کے حوالے سے اہم اعلان ،اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی ریاست عمان‎ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان اور بھارت سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔

ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر 18 ممالک کے ایسے شہری جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہوئی ہے وہ عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ عمان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مذکورہ ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔سی اے اے کے مطابق مذکورہ ملکوں کے مسافر یکم ستمبر کے بعد عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔

ادھر آج کابل سے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے انخلا کا معاملہ، پی آئی اے نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔

افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر کابل ایئرپورٹ سے قومی ایئر لائنز نے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ جس میں پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے کابل میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔ تاہم پی آئی اے نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔

پی آئی اے نے کابل کیلئے آج 3 پروازیں چلانے کا پلان ترتیب دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے ایک روز کیلئے کابل کی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

Leave a reply