پشاور:مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا اہم مشاورتی اجلاس،اے پی سی فیصلوں پراعتماد میں لیا،اطلاعات کے مطابق آج جمعیت علمائے اسلام ف کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں اے پی سی کے فیصلوں کے بعد اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت ہوئی
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں شیخ رشید احمد کے اپوزیشن کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جے یو آئی کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار۔مولانا نے پارٹی رہنماؤں کو بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا
مولانا فضل الرحمن نے اجلاس کو نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں اکرم درانی، مولانا عبالغفور حیدری اور دیگر اہم رہنماء شریک ہوئے ،اس اجلاس میں جے یو پی کے سربراہ مولانا اویس نورانی کی بھی خصوصی شرکت کی