آج احتساب عدالت میں شہبازشریف کے کیس کے متعلق کیا پیش رفت ہوئی اہم خبرآگئی
لاہور :آج احتساب عدالت میں شہبازشریف کے کیس کے متعلق کیا پیش رفت ہوئی اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، احد چیمہ سمیت دیگر کے خلاف نیب کے مختلف کیسز پر سماعت ہوئی ہے
ادھر ذرائع کے مطابق آج احتساب عدالت نے شریک ملزم امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب بھی طلب کر لیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ ریفرنس پر سماعت کی
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں گواہوں کی حاضری مکمل کر لی،ادھر اطلاعات کے مطابق شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چودھری کا کرونا وائرس پازیٹو آ گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ،ساتھ ہی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی
ذرائع کے مطابق آج آشیانہ ریفرنس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے