چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ ، یہ کون ہیں :ماضی میں کن سے رقابتیں رہیں؟ اہم معلومات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0
130

اسلام آباد :سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر ، یہ کون ہیں ان کے بارے میں اہم معلومات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،اطلاعات کے مطابق سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نامزد، یہ کون ہیں اور ان کا فواد حسن فواد کے ساتھ کیا رشتہ ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ،

ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ چیف سکندر سلطان راجہ ریٹائر آرمی میجر کے بیٹے اور سعید مہدی کے داماد ہیں ، وہ سابق چیف سیکریٹری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔ صحافی کا کہناتھا کہ سکندر سلطان راجہ شہبازشریف کے کافی قریب سمجھے جاتے ہیں ، وہ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کسٹم آفیسر ہیں ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کا ایک بھائی ڈی آئی جی ہے جبکہ دوسرا بھائی ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ہے اور ان کے عزیز سی ڈی اے کے چیئرمین ہیں ۔صحافی نے دعویٰ کیاکہ سکندر راجہ فواد حسن فواد کے بیچ میٹ ہیں اور فواد حسن فواد آج ہی جیل سے رہا ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب دی نیوز نے معلومات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر سکندر سلطان راجا ضلع سرگودھا کے گاوں بھیرہ میں پیدا ہوئے۔ان کے والد آرمی افسر تھے۔انہوں نےابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول بھیرہ،میٹرک اور ایف ایس سی کیڈٹ کالج حسن ابدال سے کیا۔

انہوں نے ایم بی بی ایس کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے کیا۔ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ڈاکٹر سکندر سلطان راجا نے سی ایس ایس 1987 میں کیا اور ڈی ایم جی/پی اے ایس گروپ میں شامل ہوئے۔ کیریئر کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کی حیثیت سے کیا۔

اپنی ملازمت کے دوران ڈاکٹر سکندر سلطان راجا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ،ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب، صوبائی سیکریٹری مواصلات اینڈ ورکس پنجاب،صوبائی سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ، صوبائی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پنجاب کے اہم عہدے پر فائز رہے۔وہ وفاقی حکومت میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے

دوسری طرف ان معلومات کو شیئر کرنے کے بعد یہ بھی تبصرہ کیاہے کہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کے لیے خفیہ مشن سرانجام دے رہے ہیں‌

Leave a reply