ریلوے کراسنگ پر حادثات کی روک تھام کے لئے پاکستان ریلوے نے اہم اقدامات کا اعلان کردیا
راولپنڈی: ریلوے کراسنگ پر حادثات کی روک تھام کے لئے پاکستان ریلوے نے اہم اقدامات کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق ریلوے کراسنگ پر حادثات کی روک تھام کے لئے پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے حکمت عملی تیار کر لی، مین لائن اور برانچ لائنوں کے 632کلومیٹر ٹریک پرمامور ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت دی جائے گی،
ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ مینڈ لیول ریلوے کراسنگ کی 2کلومیٹر کی حدود میں ان مینڈ ریلوے کراسنگ ختم کرائی جائے گی، غیر قانونی گذر گاہ پر حادثات کی صورت میں گاڑی،موٹر سائیکل یا بیل گاڑی چلانے والے کے خلاف مقدمات کا انداراج کیا جائے گا،
پہلی مرتبہ ساڑھے تین کلومیٹر کے فاصلے پر خبر دار کرنے والا "ٹرین اپروچنگ وارننگ سسٹم” متعارف کرایا جارہا ہے، مین لائن پر 13ان مینڈ ریلوے کراسنگ کو اپ گریڈ کر کے مینڈ لیول ریلوے کراسنگ بنا دیئے گئے ہیں، ٹریک کے اردرگرد ہاؤسنگ سکمیوں کی انتظامیہ کو ان مینڈ ریلوے کراسنگ کی اپ گریڈیشن کے لئے لیٹر لکھ دیئے گئے ہیں۔ ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ کا اجلاس سے خطاب
ادھرذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے مین لائن حسن آباد تا لالہ موسی، برانچ لائینز گولڑہ تا بسال، ٹیکسلا تا حویلیاں،سرگودھا تا کندیاں 632 کلومیٹر ٹریک پر ان مینڈ اور مینڈ لیول ریلوے کراسنگ پر حادثات کی روک تھام کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے،
مینڈ لیول ریلوے کراسنگ پر عملہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت دینے،ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ مینڈ لیول ریلوے کراسنگ کی 2کلومیٹر کی حدود میں ان مینڈ ریلوے کراسنگ ختم کرائی جائے گی، غیر قانونی گذر گاہ پر حادثات کی صورت میں گاڑی،موٹر سائیکل یا بیل گاڑی چلانے والے کے خلاف مقدمات کا انداراج کیا جائے گا،
پہلی مرتبہ ساڑھے تین کلومیٹر کے فاصلے پر خبر دار کرنے والا "ٹرین اپروچنگ وارننگ سسٹم” متعارف کرایا جارہا ہے، مین لائن پر 13ان مینڈ ریلوے کراسنگ کو اپ گریڈ کر کے مینڈ لیول ریلوے کراسنگ بنا دیئے گئے ہیں،
ٹریک کے اردرگرد ہاؤسنگ سکمیوں کی انتظامیہ کو ان مینڈ ریلوے کراسنگ کی اپ گریڈیشن کے لئے لیٹر لکھ دیئے گئے ہیں، انگریز دور میں ان مینڈ پھاٹک صرف گدھا گاڑی اور بیل گاڑی کے لئے بنائی گئیں تھیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی آمدورفت میں اضافے پر حادثات کا موجب بن رہے ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن کا ڈویژنل سیفٹی اجلاس منگل کو ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی ڈویژن سید منور شاہ کی زیر صدارت ڈی ایس آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل، سب ڈویژنل افسران، انجینئرز، سگنل انجینئرزاور اسسٹنٹ افسران نے شرکت کی۔
ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منورشاہ نے ریلوے کے افسران اور جوانوں کو آگاہ کیا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کی ہدایات پر وزارت ریلوے نے تمام ڈویژنل حکام کو بذریعہ چٹھی ہدایت دی کہ ٹرین کی سیفٹی، ان مینڈ ریلوے کراسنگ پر حادثات کی روک تھام کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں جائیں، انہی احکامات کی روشنی میں تمام ریلوے کراسنگ کے دونوں اطراف عوام الناس کو خبر دار کرنے کے لئے ضروری ہدایات نامہ آویزاں کیا گیا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حسن ابدال تا لالہ موسی تک 220کلومیٹر کے ٹریک پر 62 مینڈ لیول ریلوے کراسنگ ہیں، مین لائن ہونے کی وجہ سے اس پرسیکشن پر کوئی ان مینڈ ریلوے کراسنگ نہیں ہے۔ ٹیکسلا تا حویلیاں 56کلومیٹر کے ٹریک پر 16مینڈ ریلوے لیول کراسنگ، 15 ان مینڈ ریلوے کراسنگ، گولڑہ تا بسال 75کلومیٹر ٹریک پر 13مینڈ اور 36 ان مینڈ ریلوے لیول کراسنگ، لالہ موسی تا سرگودھا 145کلومیٹر کے ٹریک پر 112 ان مینڈ ریلوے کراسنگ ہیں، سرگودھا تا کندیاں بھی ان مینڈ لیول کراسنگ کی تعداد مینڈ لیول کراسنگ سے زائد ہے۔
ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی مین لائن پر13ان مینڈ لیول کراسنگ صوبائی حکومت پنجاب کے تعاون سے اپ گریڈ کرکے مینڈ ریلوے کراسنگ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پی کے تحت ان مینڈ ریلوے کراسنگ سے ایک کلومیٹر پہلے ٹرین ڈرائیور کے لئے ویسل کا بورڈ لگایا گیا ہے تا کہ ان مینڈ لیول کراسنگ پر ٹریک عبور کرنے والے ایک کلومیٹر دور سے ٹرین کی آواز سن کر محتاط ہوجائیں، اس باوجود حادثات بڑھنے پر اب فیصلہ کیا گیا کہ ان مینڈ ریلوے کراسنگ کے اطراف کے علاقوں میں عوامی آگاہی مہم چلائی جائے اس کے لئے راولپنڈی ڈویژن نے ویڈیو پیغام بھی تیار کر لیا ہے جو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔
ڈی ایس ریلوے سید منورشاہ نے بتایا کہ راولپنڈی کے مختلف ریلوے کراسنگ پرٹرین اپروچنگ وارننگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر راولپنڈی ڈویژن کے پانچ کراسنگ پر یہ نظام نصب کیا جارہا ہے،ساڑھے تین کلومیٹر کے فاصلے پر ریلوے کراسنگ پر بذریعہ سگنل عوام کو ٹریک عبور کرنے سے روکنے کے لئے خبردار کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی گذر گاہیں ختم کرنے کے لئے ٹریک کے دونوں اطراف باڑ نصب کی جاتی ہے اور ان مینڈ لیول کراسنگ پر ٹریک کے دونوں اطراف گڑھے کھود دیئے جاتے ہیں تا کہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں یا ٹریکٹر وغیرہ کی کراسنگ نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے کے پی کے اور پنجاب حکومت کو ان مینڈ ریلوے کراسنگ کی اپ گریڈیشن اور ضلعی انتظامیہ کو مینڈ ریلوے کراسنگ کی دو کلومیٹر کی حدود میں تمام غیر قانونی ان مینڈ ریلوے کراسنگ بند کرانے کے لئے چٹھی لکھ دی گئی ہے۔
انہوں نے ایس پی ریلوے راولپنڈی کو ہدایت دی کہ ان مینڈ ریلوے کراسنگ پ آمدورفت کا نوٹس لیں اور ٹریک پر غیر قانونی گذر گاہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس ضمن میں ایس پی ریلوے نے اجلاس کو بتایایا کہ دو ماہ میں غیر قانونی گذر گاہ بنانے پر 22مقدمات درج کیے گئے ہیں۔