فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات،اہم رازونیازکی باتیں،حکومت کے خلاف کچھ کرگزرنے کا عہد

0
43

لاہور:فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات،اہم رازونیازکی باتیں،حکومت کے خلاف کچھ کرگزرنے کا عہد ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی اور پی ڈی ایم سمیت ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مریم نواز نے جاتی امرا آمد پر صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور ان کے وفدکا استقبال کیا۔ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، سعد رفیق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ سب اس فیصلے پر بےحد خوش ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پی ڈی ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ انہیں اور اس وطن عزیز کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے،اس سلیکٹڈ عوام دشمن حکومت سے نجات ہی ملک وقوم کے لیے سب سے بڑا ریلیف ہوگا۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے قیادت منتخب کرنے کا حق اپنے بندوں کو دیا ہے جو ووٹ کی صورت وہ استعمال کرتے ہیں، اب یہ فیصلہ ہوگا کہ عوام ہی اس ملک کے فیصلے کریں گے اور عوام سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا کہ وہ اپنے نمائندے خود منتخب کریں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ اس وقت پاکستان کی تمام اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم پر مجتمع ہے، تاریخ کی بدترین دھاندلی سے وجودمیں آئی حکومت 2 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر نا اہل ثابت ہوئی،اس حکومت نے پاکستان کی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہماری تحریک کام کرے گی، ووٹرکو اس کی اپنی امانت واپس لوٹانا، اس کے لیے میرا اور مریم نوازکا کردارہوگا۔

اس موقع پر مریم نوازکاکہنا تھاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک بڑی تحریک ہے، پی ڈی ایم آئین کے دفاع ،ووٹ کی عزت اور ووٹ کی حرمت کےدفاع کی موومنٹ ہے، پاکستان میں میڈیا ،عدلیہ اور اداروں پر دباؤ کا مقدمہ پی ڈی ایم لڑے گی۔

مریم نواز کاکہناتھاکہ جب پاکستان کی معیشت کادیوالیہ نکلتاہے بھارت تب خوش ہوتا ہے، بھارت اس دن خوش ہوتا ہے جب سقوط کشمیرہوتا ہے، نواز شریف کو محب وطن ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،نواز شریف کہیں نہیں گئے وہ علاج کروا کر واپس آئیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ حکومت بے ساکھیوں پر کھڑی ہے اور اپنے وزن سے خود گرے گی،ابھی جلسے شروع بھی نہیں ہوئے اور گوجرانوالہ کی پوری انتظامیہ کوتبدیل کردیاگیا۔

Leave a reply