چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پاکستان کے سفیرسے اہم ملاقات

اسلام آباد :چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پاکستان کے سفیرسےاہم ملاقات ،اطلاعات کےمطابق آج افغانستان کے امورکے لئے چین کے خصوصی ایلچی اورسفیر لیو جیان نے افغانستان کے لئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی افغانستا میں تعینات سفیر محمد صادق سے آج ملاقات کی۔ انہوں نے افغان امن عمل کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق آج پاکستان کے سفیرمحمد صدیق نے آنے والے چینی معززمہمانوں کو افغانستان کے امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس اہم میٹنگ میں سفیرمحمد صدیق نے کہا کہ کہ انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز افغان قیادت کے لئے افغانستان میں ایک جامع ، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے حصول کا ایک تاریخی موقع تھا۔ انہوں نے مذاکرات میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

چینی سفیر جیان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔چین کے افغانستان کے امور کے لئے خصوصی مندوب رواں سال کے شروع میں اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کے پہلے دورے پر ہیں۔

Comments are closed.