دوحہ میں یورپی یونین کے خصوصی ایلچی کی طالبان رہنما ملاعبدالغنی سے اہم ملاقات

دوحہ : دوحہ میں یورپی یونین کے خصوصی ایلچی کی طالبان رہنما ملاعبدالغنی سے اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق ملا عبدالغنی بردار اور ان کے وفد نے گذشتہ روز دوحہ میں یورپی یونین کے خصوصی ایلچی ٹامس نیکلسن نے اہم ملاقات کرکے یہ پیغام دے دیا ہےکہ اب افغانستان میں اشرف غنی نہیں بلکہ افغان طالبان حکمران ہیں‌

دوحہ میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نیز بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں اور سفارت خانوں کے غیر ملکی اور مقامی عملے کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملا برادر نے کہا کہ آئی ای اے اپنی طرف سے انسان دوست تنظیموں کے تحفظ ، سفارتکاروں اور سفارت خانوں کے عملے کی استثنیٰ کے لئے پرعزم ہے۔ وہ اپنے سفارتی اور انسان دوست کاموں کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

دوسری طرف افغانستان سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان پرافغان طالبان کا کنٹرول بڑھتا جارہا ہے اوراگلے چند دنوں‌ تک کابل بھی افغان طالبان کے کنٹرول میں‌ آسکتا ہے

یہ بھی معلوم ہو اہےکہ دنیا بھی جان گئی ہے کہ اب افغانستان میں امریکہ اوراتحادیوں‌ کی حمایت یافتہ حکومت نہیں بلکہ پاکستان کی حمایت یافتہ افغان طالبان کی حکومت ہوگی

Comments are closed.