سعودی جنرل فیاض بن حمید کی جنرل ندیم رضا سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات

0
42

راولپنڈی :سعودی جنرل فیاض بن حمید کی جنرل ندیم رضا سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق جنرل فیاض بن حمید الرویلی ، چیف آف جنرل سٹاف آف جنرل سٹاف جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں ، دفاع اور سلامتی سمیت دو طرفہ تعاون ، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی سلامتی خصوصا افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں‌ کہ فوجی قیادت نے دونوں ممالک کے مابین فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا اور مزید گہرے تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ میں شریک ہیں جسے پائیدار سے پائیدار بنانے کی ضرورت ہے

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ قریبی فوجی اور اسٹریٹجک تعاون کے حصول میں دونوں ممالک تمام قومی اور بین الاقوامی مسائل پر ایک مشترکہ سوچ رکھتے ہیں۔

سعودی جرنیلوں نے پاکستان مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

جنرل ندیم رضا نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں ، علاقائی امن و استحکام کے لیے قربانیوں اور شراکت کو تسلیم کرنے اورقدر کی نگاہ سے دیکھنے پرسعودی وفد کا شکریہ ادا کیا

قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایک چاک وچوبند دستے نے آنے والے معززین کو ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا۔

Leave a reply