راولپنڈی :پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنرکی آرمی چیف سے اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں آج آرمی چیف سے دواہم ملاقاتیں ہوئی ہیں ، ان میں پہلی ملاقات سعودی سفیر کی آرمی چیف سے جبکہ دوسری ملاقات پاکستان میں تعینات سری لنکن سفیر نے کی ہے
ادھر پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجیوکرامہ (ریٹائرڈ) نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان مضبوط باہمی رشتوں پرکھل کربات ہوئی ، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں سری لنکن سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بات ہوئی
پاکستان میں موجود سری لنکن ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقائی استحکام اور ترقی میں پاکستان کے کردار کو سراہا