وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس،محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے

0
39

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مجالس اور جلوسوں کے لیے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

عثمان بزدار نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد ، امام بارگاہوں ا ور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور محرم الحرام کے دوران ضابط اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جلوسوں اور مجالس میں کورونا ایس او پیز کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا پر جلد مکمل قابو پا لیں گے لیکن احتیاط بے حد ضروری ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹ پر تجاوزات کا خاتمہ اور صوبے میں قانون کی عملداری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے جبکہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے سد باب کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جی اور سی 10 ڈویژن میجرجنرل محمد انیق الرحمن، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد عامر مجیداور دیگر عسکری حکامصوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، پروفیسر میاں محمد اویس، پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل اور دیگر حکام نے شرکت کی

Leave a reply