کے پی سے اہم پی ٹی آئی ممبراسمبلی پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے

پشاور:کے پی سے اہم پی ٹئی آئی ممبراسمبلی پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کوآج پھرایک سبکی اٹھانی پڑی ہے،ادھر حکام کے مطابق لوئر دیر کے حلقہ پی کے17 میدان سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ملک لیاقت علی بی اے کے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

 

 

ترجمان مالاکنڈ یونیورسٹی معراج الدین کے مطابق نقل کے جرم میں یونیورسٹی کمیٹی نے ایم پی اے ملک لیاقت علی کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔یونیورسٹی کمیٹی ان کا موقف سننے کے بعد اپنا فیصلہ صادرکرے گی

ترجمان کاکہنا ہےکہ ایم پی اے لیاقت علی گذشتہ ماہ بی اے کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے،جس میں مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرنے پر ٹیچر نے ان پر یو ایف ایم کیس بنایا تھا اور ان کانتیجہ بھی روک لیاگیا ہے۔

Comments are closed.