شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر اظہر امین نے کہا ہے کہ ہسپتال کے نظام و انصرام کو موثر خطوط پر استوار کرنے کا ثمر ہے کہ ہزاروں مریض روزانہ ہسپتال سے علاج کروارہے ہیں جنہیں موثر چیک اپ اور مفت ادویات کی فراہمی سمیت تمام تر دستیاب جدید طبی سہولیات میسر کی جارہی ہیں

ٹراما سنٹر پر بھی خصوصی توجہ دی ہے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال میں کسی طرح کی مشکل یا دشواری لاحق نہ ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر اظہر امین نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام شعبے فعال ہیں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی ہمہ وقت اپنی خدمات پیش کرنے میں مصروف ہے، ہسپتال میں موجود تمام تر مشینری کارگر اور فنگشنل ہے جس سے روزانہ ہزاروں مریض علاج معالجہ کے حوالے سے استفادہ کررہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو علاج معالجہ کی تمام تر معیاری سہولیات فراہم کرنے کی خاطر جس بھرپور انداز میں سرگرم عمل ہے وہ کسی کارہائے نمایا ں سے کم نہیں ہسپتالوں کوفنڈز کی فراہمی میں کسی طرح کا کوئی تعطل واقع نہیں جبکہ دیگر امور کو بھی فعال کیا گیا ہے جس سے شعبہ صحت میں روز بروز انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

Shares: