بڑا امتحان بڑی کامیابی: تینوں پوزیشنیں لڑکیاں لے اڑیں:لڑکے منہ دیکھتے رہ گئے

0
37

لاہور:اہم امتحان : تینوں پوزیشنیں لڑکیاں لے اڑیں:لڑکے منہ دیکھتے رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،تینوں پوزیشنز لڑکیاں لے اڑیں۔

تفصیلات کےمطابق کورونا کے دوران تعلیمی ادارے بند ہونے پر حکومت نے پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دی تھی،طلباء نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹس کو کورونا کے دوران بڑے شہروں میں امتحانات لینے کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کیا تھا،

ادھرادارے کی طرف سے بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج میں لڑکیوں نے امتحانات میں تینوں پوریشنز اپنے نام کرلیں،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی ماہ نور کاشف نے پہلی پوزیشن حاصل کی،فاطمہ میموریل کالج لاہور کی ماہا ثاقب نےدوسری جبکہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی سعدیہ ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 879 طلبا وطالبات نے شرکت کی جس ن میں 720 پاس جبکہ 159 فیل قرار پائے،کامیابی کا تناسب 81.91 فیصد رہا،گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 77.86 فیصد رہا تھا،17 ڈینٹل کالجوں کے 886 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔

Leave a reply