
امپورٹڈ گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ،آرڈی کا نفاز ختم ہونے سے امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئے گی، 660 سی سی گاڑی کی قیمت میں 3 سے 4 لاکھ کمی متوقع ہے، ڈیلر کا کہنا ہے کہ 1000 سی سی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 لاکھ سے زائد کمی ہوگی
آٹو میوٹیو ٹریڈرز اینڈ امپوٹرز ایسوسی ایشن کا ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے پر ردعمل سامنے آیا ہے، آٹو میوٹیو ٹریڈرز اینڈ امپوٹرز ایسوسی ایشن سنئیر نائب صدر عامر آرائیں کا کہنا ہے کہ پہلے ڈالر180 روپے کا تھا اب ڈالر 285 روپے کا ہوچکا ہے ،درآمدی گاڑیوں پر پہلے ہی ڈیوٹی بڑھے ہوئی ہے جس سے قیمت بڑھی تھی چھ ماہ پہلے ہی 1500 سی سی گاڑیوں پر 17 سے 18 لاکھ ڈیوٹی ہوچکی تھی ایک سال میں ڈالر 105 روپے مہنگا ہونے سے درآمدی قیمت میں بہت زیادہ کمی نہیں ہوگی، ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے اووسیز پاکستانی اپنے گھر کے لئے گاڑی بھیج گا تو لیکن زیادہ فرق نہیں پڑے گا،یہ کہنا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کم ہونے سے گاڑیاں بہت سستی ہوجائیں گی یہ درست نہیں ،ایک سال میں بڑا فرق ڈالر کے ریٹ کا ہوچکا ہے ،جاپانی ین جو ایک سال پہلے 1.50 روپے کا تھا اب 2.25 روپے کا ہوچکا ہے ایک سال پہلے جس گاڑی کی کاسٹ 45 لاکھ تھی وہ اب 65 لاکھ ہوچکی ہے ،ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے اب استعمال شدہ گاڑیاں آنا شروع تو ہونگی لیکن بہت زیادہ سستی نہیں ہونگی ،
پاکستان ایسوسی ایشن اف آٹو موٹیو اینڈ اسپیر پارٹس ایسی ایش کے سابق چیئرمین مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ گاڑیوں پر آر ڈی ختم ہونے سے بحران کا شکار لوکل انڈسٹری کی مشکلات میں اضافہ ہوگا 31 مارچ 2023 کو ایس آر او 1571 کی معیاد ختم ہوگئی ہے ۔مالی سال 2023_24 میں یہ تعداد کم ہوکر 1 لکھ تک رہ جاییں گی ۔ امپورٹڈ گاڑیوں آنے سے خدشہ ہے کہ یہ تعداد ایک لاکھ سے بھی کم ہوجائے ۔معاشی بحران کی وجہ سے لوکل انڈسٹری میں ڈیمانڈ بہت کم ہے جس کی وجہ سے بڑے آٹو انڈسٹری میں بڑی تعداد میں بیروزگاری ہوئی ہے،جولائی سے جون 2024 میں مزید بیروز گاری کا خدشہ ہے حکومت کی لانگ ٹرم پالیسی نہ ہونے کے سبب آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے حکومت دوست ممالک سے آٹو انڈسٹری کے بنیادی خام مال کی انڈسٹری لگانے کی درخواست کرے آئی ایم ایف ڈیل میں تاخیر سے پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بحرانی کیفیت بڑھ رہی ہے
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،بھارتی ٹیم پرجوش، کھلاڑیوں کے جذبات
بلوچستان میں ظلم کی انتہاء۔۔۔ہوشربا تفصیلات
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،افتتاحی تقریب
مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے
اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات