ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے منگوائی جانے والی پرتعیش مصنوعات پر پابندی عائد کیے بغیر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا،
حکومت معاشی اصلاحات سے ملک میں پیداواری صلاحیت کو وسیع اور ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتی ہے، مہنگی بجلی اور گیس معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ، صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس سستی اور روپے کی قدر کو بہتر بنانا ہو گا ، ان خیالات ک اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،
انہوں نے کہا کہ حکومت کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ کم نہیں کر سکی جس کی وجہ سے روپے کی قیمت مستحکم نہیں ہو سکی، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے عفریت نے غریب عوام کا جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جبکہ امپورٹرز کو اربوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے