کندھ کوٹ: کشمور میں تعلیمی نظام کو بہتر اور غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی- ڈپٹی کمشنر

باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ (مختیاراعوان نامہ نگار) ضلع بھر میں تعلیمی نظام کو بہتر اور غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی نے ضلع کشمور کندھ کوٹ کے گاؤں نور محمد جمالی اور بھٹائی اسکول کندھ کوٹ کا دورہ کیا اسکول انتظامیہ کے پرنسپل کو ھدایت کی کہ سرکاری اسکولوں کے اندر بہتر تعلیم مہیا کی جائے اور شاگردوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کشمور نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کشمور ضلع اندر سرکاری اسکولوں میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائےچیف مانیٹرنگ آفیسر نزاکت دھانی بھی موجود تھےجسکے بعد ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی نے سول ہسپتال کندھ کوٹ کے ڈائیلاسز سینئر اور ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا،

Comments are closed.