جتوئی : مظفرگڑھ ماہ اکتوبر کی بہترین کارکردگی،ایس ایچ او جتوئی ارشد منیر ضلع بھر میں اول

جتوئی (نذیر شجراء کی رپورٹ )مظفرگڑھ ماہ اکتوبر کی بہترین کارکردگی،ایس ایچ او جتوئی ارشد منیر ضلع بھر میں اول
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی زیرِ قیادت ماہ اکتوبر 2022 میں بہترین کارکردگی پر ضلع مظفرگڑھ کے اے کلاس تھانوں میں ایس ایچ او جتوئی ارشد منیر ضلع بھر میں اول پوزیشن پر برقرار بہترین کارکردگی پر ڈی پی او مظفرگڑھ کی جانب سے شاباش
تھانہ جتوئی کی حدود میں کی گزشتہ کئی عرصہ سے جرائم و کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا تھا جس کی وجی سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا ایس ایچ او تھانہ جتوئی ارشد منیر کی تعیناتی کے بعد مسلسل جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتاخیر کاروائیاں کی گئیں جو کہ ابھی بھی جاری ہیں مسلسل جدوجہد دن رات محنت کے نتیجہ میں جرائم و کرائم میں واضح کنٹرول کر کے ضلع بھر کے تھانوں کی پراگریس رپورٹ میں مسلسل تیسرے ماہ میں بھی اول پوزیشن پر برقرار ہے اس بہترین کارکردگی پر انجمن تاجران،سول سوسائٹی کے لوگوں نے خوب سراہتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ اور ایس ایچ او تھانہ جتوئی ارشد منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave a reply