‏ملک بھرمیں بورڈامتحانات ہوں گےیا کہ نہیں، وزرائےتعلیم کانفرنس بلانےکافیصلہ:این سی اوسی کوبریفنگ

0
38

اسلام آباد: ‏ملک بھرمیں بورڈامتحانات ہوں یا کہ نہیں،بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس بلانےکافیصلہ:این سی اوسی کوبریفنگ ،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت حکام نے وبائی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں لے جانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے جبکہ امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

اس اہم اجلاس میں پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس سلسلے میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ یہ اہم اجلاس 23 مئی سے پہلے ہو گا۔

Leave a reply