عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت سے ایک روز قبل ضابطہ اخلاق جاری

0
44

عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت سے ایک روز قبل ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا ہے۔

سرکلر کے مطابق کورٹ روم نمبر ون میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی، پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی جبکہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلاء کو اجازت ہو گی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے، جبکہ اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو اجازت ہو گی۔

سرکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی لیگل ٹیم ، وکلاء باڈیز ، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل آفس آج لسٹیں جمع کرائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو بھی 15 صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، لسٹوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا۔

کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیںِ جبکہ معمول کے کیسز کی سماعت کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے سماعت کا وقت ڈھائی بجے رکھا گیا۔ پانچ رکنی لارجر بنچ کل دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح‌ رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ تاہم وہ زاتی حثیت میں کل عدالت میں پیش ہوں گے.

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے کی تھی۔

Leave a reply