عمران خان آج جنوبی پنجاب کے بجائے کے پی میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

0
43

سابق وزیر اعظم عمران خان آج جنوبی پنجاب کے بجائے کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے.

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خراب موسم کے پیش نظر دورہ جنوبی پنجاب ملتوی کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا منسوخی کے بعد اب وہ جنوبی پنجاب کے بجائےآج کے پی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج راجن پورسمیت جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا، تاہم ان کا دورہ جنوبی پنجاب خراب موسم کےباعث ملتوی کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کچھ دیر میں بنی گالہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور چیف آف اسٹاف شبلی فرازبھی ہمراہ ہوں گے، وہ ضلع ٹانک اورمضافاتی علاقوں کا دورہ کریں گے، سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ جب کہ دوسرے مرحلے میں عمران خان جنوبی پنجاب، راجن پور کے متاثرہ دورہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلے نے خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور اس سے آگے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی ہوئی ہے.

کوہ سلیمان سے بارانی پانی کے بہاؤ کو ’رودھ کوہی‘ نظام کہا جاتا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ بڑے آبی راستے ہیں، جنھیں مقامی سطح پر ’زام‘ کہا جاتا ہے۔ عام طور پر ان آبی گزرگاہوں میں ہر سال برسات کے مہینے میں کم ہی پانی آتا ہے لیکن کبھی کبھار جب بارشیں زیادہ ہوتی ہیں تو ان گزرگاہوں میں سیلاب کی صورتحال بن جاتی ہے۔

یہاں پانچ بڑے جبکہ باقی چھوٹے آبی راستے ہیں۔ گومل زام، ٹانک زام، شیخ حیدر زام، درابن زام اور چودھوان زام اہم ہیں۔ برسات کے مہینے یا بارشوں کے نتیجے میں آبی گزرگاہوں سے آنے والے پانی کو مقامی سطح پر محفوظ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ماہرین کے مطابق اس پانی کا بیشتر حصہ دریائے سندھ میں چلا جاتا ہے۔

Leave a reply