پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور پُرکشش اداکار عمران عباس نے اپنی اور اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
باغی ٹی وی : چند روز قبل سوشل میڈیا پر عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم تاہم اداکار عمران عباس نے اب ان خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اور علیزے شاہ کی شادی کی تردید کردی ہے۔
عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر چند اسکرین شاٹس شیئرکیے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوزکے تھے۔ ان اسکرین شاٹس کے ساتھ انہوں نے غصے والا ایموجی بناتے ہوئے لکھا اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں۔
جبکہ دوسری جانب علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال عمران عباس کے ساتھ شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی شادی کی خبروں کا آغازاس وقت ہوا جب دونوں نے ڈراما سیریل ’جو تو چاہے‘ میں کام کیا ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو لوگوں نے خوب پسند کیاعمران عباس اور علیزے شاہ نے ڈرامے کے علاوہ آف اسکرین بھی اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں بھارتی فلم’جب وی میٹ‘ کا مشہور ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو سوالات جوابت کے سیشن میں عمران عباس نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اور اسی وقت سے عمران اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔