پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ انہیں پرانے ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے کے سبب گھر میں رہنا بہت پسند ہے۔
باغی ٹی وی: عالمی شہرت یافتہ نامور اور خوبرو پاکستانی اداکار عمران عباس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پر گھر میں رہنے سے متعلق ایک نوٹ شئر کیا گیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عمران عباس کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں ہاتھ میں ٹی وی ریموٹ تھامے صوفے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
اداکار نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ آپ کا گھر جہاں آپ اپنے سارے پسندیدہ پرانے ٹی وی شوز، فلمیں، ویڈیوز، میوزک اور ڈرامے دیکھ سکتے ہیں جو کہ دوسروں کو بورنگ لگتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انٹرٹینمنٹ سے متعلق بہت پرانا مواد جو کہ شاید دوسروں کے لیے عجیب مگر آپ کا بہت پسندیدہ ہوتا ہے۔
عمران عباس کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ گھر میں رہتے ہوئے ایسے اپنے پسندیدہ شوز دیکھنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کی پسند کو دیکھتے ہوئے لوگ آپ کا اور آپ کی پسند کا دوسروں کے ساتھ موازنہ نہیں کرتے۔
عمران عباس کی اس پوسٹ پر اُن کے لاکھوں مداح کمنٹ باکس میں اُن کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں اور سادہ مزاجی کی تعریفیں کر رہے ہیں۔