پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں کو ہر حال میں اللہ تعالی کا شکرگزار رہنے کا مشورہ دے دیا۔
باغی ٹی وی :اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں 2020 میں پیش آنے والے حادثات اور شرح اموات کو یاد کر کے خدا کے ناشکری نہیں کرنی چاہیئے-
https://www.instagram.com/p/CCJVQ5HnCb0/
عمران عباس نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کیا ہم نے ہر لمحہ ہونے والی رحمتوں کی برسات کا شکر ادا کیا ہے؟ کیا جو ہمارے پاس موجود ہے اس کا شکر ادا کیا ہے؟ کیا جو ہمارے اعمال ہیں اس کے بدلے کیا ہمیں کچھ ملنا بھی چاہئے؟
اداکار نے لکھا کہ ہمیں ان تمام نعمتوں اور برکتوں کا انداہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ ہم سے لے لی جاتی ہیں-
عمران عباس نے لکھا کہ ہمیشہ اللہ کے شکرگزار رہیں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہیں۔
انہوں نے لکھا کہ زندگی خوبصورت شے ہے اللہ کی رحم دلی اور مہربانی کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں اور اس کے پاس بندے کو دینے کیلئے نعمتوں کی کمی نہیں-
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ہر وقت الحمداللہ کہتے رہا کریں تاکہ اس کی رحمتوں کے سائے میں رہیں۔








