پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامورپُرکشش اور خوبرو اداکار و میزبان عمران عباس کو 2020 کے دنیا بھر کے 100 پرکشش چہروں کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پرکشش اداکار عمران عباس کو ٹی سی کینڈلر اورا نڈیپینڈنٹ کرٹکس کی جانب سے 2020 کے 100 پر کشش چہروں کے لیے نامزد کیاگیا ہے جس کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکرر عمران عباس نے اپنے اکاؤنٹ پر کیا ہے-عمران عباس نے مداحوں سے انہیں ووٹ کرنے کی بھی درخواست کی۔
https://www.instagram.com/p/CBL6bQonjGl/?igshid=9m8gkle7gmob
یاد رہے کہ اداکار عمران عباس گزشتہ تین برس سے مسلسل اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ 2019 میں مذکورہ فہرست میں 66ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے
دوسری جانب ٹی سی سی کینڈلر نے بھی تمام نامزدگیوں کی فہرست اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی-
واضح رہے کہ رواں سال کے دنیا بھر کے 100 پُرکشش چہروں کے لئے فواد خان نامزد کیا گیا ہے۔ 2017 اور 2018 کے بعد فواد خان ایک بار پھر اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔
ہر سال دنیا کے خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والے ادارے ’ٹی سی کینڈلر اور انڈیپینڈنٹ کرٹکس‘ کی جانب سے پاکستان بھارت، ترکی، ایران، افغانستان، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے اداکاروں، اسپورٹس شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو منتخب کیا جاتا ہے-
2020 کے خوبصورت چہروں کے اُمیدواروں میں عمران عباس کے علاوہ فواد خان کینیڈین اداکار کيانو ريفز، انگلش اداکار ڈینیل ریڈکلف(ہیری پوٹر)، امریکی اداکار جیسن موموا، بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اورانگلش گلوکار زین ملک بھی شامل ہیں۔
فواد خان 2020 کے 100خوبصورت چہروں کے مقابلے کی فہرست میں شامل