اداکارعمران عباس بہت اچھی طرح جانتے ہیںکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کس طرح سے لوگوں کی توجہ ھاصل کرنی ہے. وہ اکثر اپنے ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ایسی چیزیں ریکارڈ کرتے ہیں جن کو وہ سوشل میڈیا پر شئیر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کر لیتےہیں.انہوں نے حال ہی میںبھی ایسا کیا اور مداحوں کی توجہ ھاصل کر لی. یہ توہ م سب جانتے ہیں کہ اداکار عمران عباس نہ صرف ایک اچھے اداکار ہیں بلکہ انکی آواز بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ عمران عباس آج کل بیرون ملک سیروتفریح میں مصروف ہیں جہاں سے خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر
اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔عمران عباس نے اس بار انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی دلکش ویڈیو شیئر کردی جس میں انہیں ٹھنڈے موسم میں ساحل کنارے بیٹھے اپنی خوبصورت آواز میں لتا منگیشکر اور کشور کمار کا گانا ساگر کنارے گنگناتے دیکھا گیا۔ عمران عباس کی اس گائیکی کو مداحوں نے خوب سراہا۔یاد رہے کہ عمران عباس نے کچھ عرصہ پہلے بھی صبا قمر کے ساتھ مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو گانے پر وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس کے بعد انہیں بہت زیادہ پذیرائی ملی.