پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور پُرکشش اداکار و میزبان عمران عباس جلد ہی بین الاقوامی فلم میں نظر آئیں گے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کے منفرد سوالات کے دلچسپ جوابات دئیے۔
سیشن کے دوران ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ وہ اپنے بال اس لیے بڑھا رہے ہیں کہ انہوں جس کردار کی پیشکش ہوئی ہے اس میں بڑے بالوں کا ہونا لازم ہے۔
عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
پاکستان ٹی وی پر نئے ڈرامے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید اب ان کے مداح انہیں ڈراموں میں نہ دیکھ سکیں۔
عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
عمران عباس کا کہنا تھا کہ اگلے ایک یا ڈیڑھ سال تک ان کا ڈراموں میں اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ہوسکتا ہے اس کے بعد بھی اُن کا یہی فیصلہ ہو۔
عمران عباس کے اس جواب کے بعد سے مداحوں میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
ایک صارف نے لکھا کہ وہ جلد ہی عمران عباس کو فلموں میں دیکھنا چاہتی ہیں ایسا کب ممکن ہوسکے گا؟ عمران عباس نے صارف کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ابھی ایسی صورتحال میں فلمیں دیکھنے پر اکتفا کریں کورونا کے بعد ہی فلم کے حوالے سے کوئی بات کی جاسکے گی۔
عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
ایک صارف نے لکھا کہ اپ کا ہیرو کون ہے؟ جس پر اداکار نے نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک محمد شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ہوتے کسی اور کی ضرورت ہو سکتی ہے کیا ؟
عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
ایک صارف نے پوچھا کہ مولانا طارق جمیل سے ملنے کے بعد کیسا لگا آپ کو؟ اس سوال کے جواب میں عمران عباس نے کہا کہ انہیں دیکھ کر ہمیشیہ مجھے روحانی سکون ملتا ہے-