بہن کی وفات کےبعد زندگی سےاعتباراٹھ گیا ،اب تو اگلے جہاں کی فکرلگی رہتی ہے، عمران عباس

لاہور :بہن کی وفات کےبعد زندگی سےاعتباراٹھ گیا ،اب تو اگلے جہاں کی فکرلگی رہتی ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکارعمران عباس کا کہنا ہے کہ وہ ابدی زندگی پانے کے خواہشمند ہیں۔عمران عباس کہتے ہیں کہ زندگی وہی ہے جو ہمیشہ کی ہے، اللہ آخرت بہتر فرمادیں بس یہی کافی ہے

ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

ذرائع کےمطابق پاکستان کے منجھے ہوئے اور ببض شناس اداکارعمران عباس نے ایک انٹریومیں بڑی منجھی ہوئی اور فکر آخرت سے متعلق گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا ، عمران عباس نے کہا کہ جب سے ان کی بڑی بہن کی وفات ہوئی ہے ان کا زندگی سے اعتبار اٹھ گیا ہے، انہیں لگتا ہے کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اس لیے ہم بے وقت اور بے معنی چیزوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے دوسروں کے لیے کچھ اچھا کر جائیں تو بہتر ہے۔

مصباح کی ہلاکت:سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے،ڈمی وزیراعلیٰ‌ کے ہاتھ میں پستول

عمران عباس اپنی بہن کی وفات سے متعلق بات کرت ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہاکہ وہ اب زندگی کے حوالے سے منصوبہ بندی نہیں کرتے۔عمران عباس نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ شعبہ اداکاری میں آنے کی وجہ پیسہ کمانا تھا، مگر اس شعبے میں آ کر اُن کی ذاتی ذندگی بہت متاثر ہوئی ہے۔عمران عباس نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دنیا کی زندگی کی کیا حیثیت جس کو بقا ہی نہیں ، بس اب تو اخروی زندگی کی فکر لگی رہتی ہے

تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق

Comments are closed.