اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد ڈرامہ سیریل جندو میں کام کیا ہے اس میں وہ بالکل ہٹ کر کردار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر کی ہے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی تعریف . انہوں نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی میرا بہت اچھا دوست ہے ، وہ بہت اچھا مسلمان بھی ہے ، ہم دونوں مل کر آیات پڑھا کرتے تھے. پاکستانیوں نے جتنا اس پر تنقید کی ہے مجھے لگتا ہے کہ اس کے سارے گناہ دھل گئے ہوں گے. انہوں نے کہا کہ کسی پر اتنی تنقید نہیں کرنی چاہیے، اسکو جو کام ملتا ہے وہ ، وہ کرتا ہے، کام کو کام کی طرح دیکھنا چاہیے. عمران ہاشمی جتنے اچھے اداکار ہیں اس سے کہیں زیادہ اچھے انسان ہیں.
حمائمہ ملک نے کہا کہ ”میں نے ان کے ساتھ فلم کیا کی ، لوگوں نے آج تک جان ہی نہیں چھوڑی، کہیں کھانا کھانے کی تصویر لگا دوں تو کمںٹ آتا ہے کہ عمران ہاشمی نے تو کھا لیا ہوگا”، عمرہ کرنے جائوں کوئی تصویر لگائوں تو کمنٹ آتا ہے کہ تمہیں عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا اس وقت. تو لوگ اس طرح ی حرکتیں کرتے ہیں جو ان کو نہیں کرنی چاہیں.
ناقدین کو اگنور کرنا سیکھیں علیزے شاہ